Home نیوز پاکستان پنجاب میں نمونیہ مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

پنجاب میں نمونیہ مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

Share
Share

لاہور:پنجاب میں نمونیہ کی صورتحال تاحال سنگین ہے مرض سے مزید 7 بچے جاں بحق ہو گئے

پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ کے مزید 320 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7بچے دم توڑگئے ۔

لاہور میں نمونیہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بچہ انتقال کرگیا جبکہ 180 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 3020 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 13460 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 298 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔

اس حوالے سے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے۔

نمونیہ پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیہ کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے ، نمونیہ ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...