Home سیاست شاعر احمد فرہاد کی ضمانت 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور

Share
Share

مظفر آباد: چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی۔

مظفر آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی۔

آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے، آزاد کشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے۔

چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہ کی کہ؛ ”آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرے لیکن احمد فرہاد صرف شاعری کرے، صحافت نہ کرے۔“

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...