Home نیوز پاکستان کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا پولیس کانسٹیبل احمد نواز بازیاب

کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا پولیس کانسٹیبل احمد نواز بازیاب

Share
Share

رحیم یار خان: پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

دو روز قبل پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا تھا جس میں 12 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے۔ کچہ ماچھکہ سے ڈاکو کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔ ڈاکوؤں نے مغوی کانسٹیبل کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی سے اس کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح تھی، کچہ کریمنلز کی سرکوبی مشن ہے،کچہ کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ڈی پی او رحیم یارخان نے کہا کہ پولیس کچہ ایریاز میں پوری قوت کے ساتھ موجود ہے، مورال بلند ہے، پولیس فورس کا اپنے ٹارگٹ پر فوکس ہے، کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پولیس کی اہم کامیابی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...