Home Uncategorized جرمنی میں ’چرسی پیزا‘ فروخت کرنے والے ریسٹورنٹ پر پولیس کا ریڈ

جرمنی میں ’چرسی پیزا‘ فروخت کرنے والے ریسٹورنٹ پر پولیس کا ریڈ

Share
Share

ڈسلڈورف:ایک جرمن پیزا ریسٹورنٹ پر چرس والا پیزا فروخت کرنے پر حکام نے چھاپا مارا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے بتایا کہ مغربی جرمنی کے شہر ڈسلڈورف کے ریستوران نے اس وقت چرس والا پیزا فراہم کرتا تھا جب صارفین مینو میں ’آئٹم نمبر 40‘ کا آرڈر دیتے تھے۔

آئٹم نمبر 40 نامی پیزا ریسٹورنٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پیزا تھا تاہم یہ نہیں معلوم اس کا کتنا معاوضہ وصول کیا جاتا تھا۔

حکام کے بیان کے مطابق پولیس کو سب سے پہلے فوڈ انسپکٹرز نے مارچ میں اطلاع دی تھی۔

جب ڈرگ اسکواڈ کے افسران نے ریسٹورنٹ کا مشاہدہ کرنا شروع کیا تو انہوں نے ریسٹورنٹ مینیجر کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا۔

ڈسلڈورف پولیس کے مطابق اس کے بعد مینیجر نے چرس کا ایک تھیلا کھڑکی سے باہر پھینکنا شروع کیا جو نیچے کھڑے پولیس افسران کے ہاتھوں پر ہی گرا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...