Home سیاست پولیس کاعثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ ،والدہ سے بدسلوکی

پولیس کاعثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ ،والدہ سے بدسلوکی

Share
Share

سیالکوٹ: پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ کے دوران ان کی والدہ سے بدسلوکی کی انتہاء کردی گئی

ڈار برادران کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور ڈار برادران کی والدہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا، ویڈیو میں عثمان ڈار کی والدہ کا گریبان پھٹا ہوا ہے۔

عمر ڈار نے کہا کہ آج پھر میری بوڑھی والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی انتہاء کر دی گئی۔

والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کے ایما پر میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، میرے ساتھ بد سلوکی کی انتہاء کر دی گئی، میرا گریبان پھاڑ کر مجھے زدو کوب کیا گیا، گھر میں موجود خواتین کے کپڑے پھاڑے گئے، یہ سب کچھ خواجہ آصف کے ایماء پر ہوا اور مجھے الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے کیا گیا، لیکن میں ہر صورت الیکشن لڑوں گی، یہ میرے دل کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب میں بطور والدہ آپ سے انصاف چاہتی ہوں، مجھے انصاف دیں، میرا گھر بلڈوزر سے بھی گرا دیں تب بھی خواجہ آصف کا مقابلہ کروں گی، ہتھ کڑیاں لگا دیں چاہے جیل بھیج دیں ، ہر صورت الیکشن لڑوں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...