Home سیاست پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا

پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا

Share
Share

لاہور : لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے کارکنان جیل روڈ پر واقع پارٹی آفس کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں خواتین کارکنان بھی شریک ہیں۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی زیرحراست سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو پریزن وینز میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر بھی جیل روڈ پر پی ٹی آئی دفتر کے باہر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر لاہور پولیس نے پریس کلب کے باہر سے بھی پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔لیڈی پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی ورکرز سراپا احتجاج ہے ۔پی ٹی آئی ورکرز اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی ریلی میں شیر افضل مروت، شعیب شاہین اور عامر مغل شریک ہیں۔پی ٹی آئی کی ریلی میں خواتین بھی نیشنل پریس کلب کے باہر موجود ہیں۔

ادھر شیخوپورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔شیخوپورہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان بھی شریک ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...