Home نیوز پاکستان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان 71 کروڑ ڈالر مالیت کی اگلی قسط کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی وزارت پٹرولیم سے نئے مطالبات کئے جا سکتے ہیں۔

پالیسی سطح کے مذاکرات کے پہلے روز سپیشل انویسٹمنٹ فسلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے حکام آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔

مذاکرات میں ایس آئی ایف سی کے تحت متوقع براہ راست سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، ایس آئی ایف سی کے تحت آنے والی سرمایہ کاری پر ٹیکسوں کی رعایت سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی جبکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی قیادت مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کریں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت خزانہ کو سخت مطالبات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی وزارت پٹرولیم سے نئے مطالبات کئے جا سکتے ہیں۔

پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام کے بعد پالیسی بیان جاری ہوگا اور وزارتِ خزانہ حکام پر امید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اقتصادی جائزہ کامیابی سے مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے جس کے بعد دسمبر میں آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اس کی منظوری متوقع ہے، اقتصادی جائزے کی منظوری کی صورت میں ساتھ ہی آئی ایم ایف سے اگلی قسط جاری ہونے کی توقع ہے۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...