Home نیوز پاکستان ملک بھر میں 28 اکتوبر سے پولیو مہم کا آغازہو گا

ملک بھر میں 28 اکتوبر سے پولیو مہم کا آغازہو گا

Share
Share

کراچی:ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جائے گی جس میں سندھ کے 30 اضلاع کے ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق سات روزہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے 95 لاکھ بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔

ای او سی سندھ کا کہنا ہے کہ میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں یہ مہم دیگر اضلاع سے تین روز قبل ہی شروع کی جا چکی ہے۔ اس مہم کے لیے 81,000 پولیو ورکرز متحرک کیے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ان ورکرز کی حفاظت کے لیے 19,000 سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں۔

کوآرڈینیٹر ای او سی سندھ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔ مہم میں رہ جانے والے بچوں کے والدین ای او سی کی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

رواں سال اب تک سندھ 12 جبکہ کراچی سے 4 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے پولیو کے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...