Home سیاست ‎کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف مل گیا

‎کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف مل گیا

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے نئے قواعد و ضوابط تیار کرلیے، جس کے مطابق آئندہ کسی بھی سیاستدان کی براہ راست گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی چیئرمین نیب سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی کے مطابق اسپیکر نے نیب چیئرمین کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کیا۔

نئے ایس او پیز کے مطابق نیب کسی بھی سیاست دان کو براہ راست گرفتار نہیں کرسکے گا، رکن کے خلاف شکایت پر اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے نیب رابطہ کرے گی اور محض الزامات پر کارروائی نہیں کرے گی۔

اسپیکر ایاز صادق نے نئے قواعد و ضوابط سے چیئرمین نیب کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیب کا کوئی افسر میڈیا یا عوام میں بیان نہیں دے گا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق نیب افسر سیاسی رہنما کے خلاف ریفرنس دائر ہونے پر ہی بیان دے گا اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کو ایک ماہ سے ایک سال قید جبکہ دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاسکے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...