Home نیوز پاکستان بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بگڑ گیا

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بگڑ گیا

Share
Share

لاہور:پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں نزلہ, زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن میں مبتلا ہونے لگے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت میں امرتسر سے چلنے والی اسموگ زدہ ہوا کے دباؤ کے نتیجے میں اٸیرکوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

آلودہ ہوا دہلی سے لیکر چندی گڑھ اور امرتسر سے لاہور میں داخل ہوگٸی ہے۔ پاکستانی سیٹلاٸٹ اورموسمیاتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق ہوا 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے۔

آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں مبتلا ہونے لگے اور نزلہ زکام، کھانسی، بخار، آنکھوں کی جلن اور گلے میں خراش ہونا معمول ہوگیاہے۔

آلودہ فضا کے باعث سانس کے مریضوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت لاہور کا اے کیو آٸی حساس اورکمزورافراد کے لیے مضرصحت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک دو روز تک موسم خشک رہے گا اور بارش کے امکانات نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ماسک اور عینک کا استعمال کریں گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں، کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں، بچوں کو باہر نہ کھیلنے دیں، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔

سانس اور دل کے مریض اپنے معالج کے مشورے کے بغیرورزش نہ کریں اوربلاوجہ باہر نہ جاٸیں۔ زیادہ اسموگ زدہ علاقوں کی جانب سفر سے احتراز کیا جائے۔

سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے دھویں کی فوری اطلاع 1373پر دی جائے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...