Home sticky post پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل پر سخت تنقید،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل پر سخت تنقید،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

ویٹی کن :غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں کے سالانہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ شہریوں پر بمباری کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔

انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی سے بچوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، اسپتالوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں کسی صورت میں جائز نہیں ہیں۔

پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں فوری امدادی رسائی کی اجازت دی جائے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ہمیشہ انسانیت کی شکست ہوتی ہے، اور اس میں شیطان کی فتح ہوتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری طور پر قدم اٹھائے۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...