Home نیوز پاکستان مثبت اشاریے حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے ثمرات ہیں، محمد اورنگزیب

مثبت اشاریے حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے ثمرات ہیں، محمد اورنگزیب

Share
Share

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، معیشت میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے۔ معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی گئی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ اور روپیہ مستحکم ہوا ہے، مہنگائی میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام مثبت اشاریے حکومت کی موٴثر پالیسیوں کے ثمرات ہیں، معاشی بہتری کے ثمرات کی عام آدمی تک منتقلی یقینی بنائی جا رہی ہے، اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، معیشت میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب بہتر انداز میں بڑھ رہے ہیں، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...