Home سیاست بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر اعتراض ختم

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر اعتراض ختم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ تمام مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی دستاویزات پر انگوٹھے کے نشان نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو کل سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...