Home Uncategorized واٹس ایپ پر مختلف زبانوں کو سمجھنے کے لئے ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کئے جانے کا امکان

واٹس ایپ پر مختلف زبانوں کو سمجھنے کے لئے ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کئے جانے کا امکان

Share
Share

نیویارک: واٹس ایپ پر مختلف زبانوں کو سمجھنے، پڑھنے اور لکھنے والے افراد کیلئے آسان بنانے کیلئے اس میں ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر گوگل ٹرانسلیشن سسٹم کو منسلک کیا جائے گا اور مذکورہ سسٹم لائیو ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔

یعنی صارف چیٹنگ باکس میں رہتے ہوئے ہی دوسری سمجھ میں نہ آنے والی زبانوں کے میسیجز کا ترجمہ پڑھ سکیں گے۔

فیچر کے تحت سیٹنگ میں جا کر میسیجز کو ترجمہ کرنے کے فیچر کو آن کرنا پڑے گا جس کے بعد آنے والے میسیجز ترجمہ ہوجائیں گے، اسی فیچر کے تحت نہ صرف آنے والے میسیجز بلکہ بھیجے جانے والے میسیجز کو بھی دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت پیش کی جائے گی۔

 

ابھی مذکورہ فیچر ابتدائی ازمائشی مراحل میں ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا جس کے بعد اسے ریلیز کیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر گوگل ٹرانسلیشن کی طرز پر کام کرے گا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ گوگل کی ہی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔

ابتدائی طور پر بڑی زبانوں کو ترجمہ کرنے کی سہولت دی جائے گی جسا کہ عربی، فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی اور جرمن زبانیں وغیرہ، تاہم ترتیب وار اسے مزید زبانوں تک پھیلایا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...