Home سیاست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور جھگڑا کیخلاف پوسٹرز آویزاں

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور جھگڑا کیخلاف پوسٹرز آویزاں

Share
Share

پشاور: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اور آزاد امیدوار تیمور جھگڑا کے خلاف شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔

پشاور کے علاقے حیات آباد کے مختلف مقامات پر تیمور جھگڑا کے خلاف پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر سابق صوبائی وزیر کی تصویر لگی اور اُس پر نعرہ درج ہے کہ نیب زدہ تیمور جھگڑا نامنظور۔

اُدھر تیمور جھگڑا نے اپنے خلاف لگائے گئے بینرز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی اپس کے باوجود نیب اور اینٹی کرپشن میں پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیں اسی وجہ سے متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کوشش جو کررہے ہیں اُن کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ کچھ دنوں سے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے پوسٹرز بھی پھاڑے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ تیمور جھگڑا خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 79 سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور پی ٹی آئی نے اُن کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...