Home Uncategorized طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے ویتنام میں تباہی مچا دی

طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے ویتنام میں تباہی مچا دی

Share
Share

ہنوئی: رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان ‘یاگی’ نے شمالی ویتنام سے ٹکرانے کے بعد کم از کم چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

انڈو پیسیفک ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے بتایا کہ طوفان ہفتے کی صبح 203 کلومیٹر فی گھنٹہ (126 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہائی فونگ اور کوانگ نینہ صوبوں سے ٹکرایا۔

دارالحکومت ہنوئی میں تیز ہواؤں اور اڑنے والے ملبے کی وجہ سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی صوبہ کوانگ ننہ میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہنوئی کے قریب ہائی دونگ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ اس علاقے میں 78 افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ایک درجن ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائی فونگ شہر میں دھاتی چھتوں کی چادریں اور تجارتی سائن بورڈ اڑتے ہوئے دیکھے گئے۔

ویتنام کے ساحلی قصبوں سے تقریبا 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور حکام نے شہریوں گھروں کے اندر رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ہنوئی سمیت 12 شمالی صوبوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...