Home نیوز پاکستان ڈالر، چینی، کھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے اختیارات ایف آئی اے کو سونپ دیئے گئے

ڈالر، چینی، کھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے اختیارات ایف آئی اے کو سونپ دیئے گئے

Share
Share

اسلام آباد: نگران حکومت کی جانب سے امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے اختیارات ایف آئی اے کو دے دیئے گئے۔

نگران وزیر داخلہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو مکمل اختیارات فراہم کیے گئے ہیں جس کے بعد امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف ایف آئی اے تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر کارروائی کر سکے گی، اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

اختیارات ملنے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں زونل ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر کارروائی کی رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ زونل ڈائریکٹرز کو ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے چینی سکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، یہ ڈیلرز شوگر ملز کے نمائندے ہیں جو مالکان سے ملکر چینی 90 سے 180 روپے کلو تک لے کر گئے، کارٹل بنا کر اربوں روپے کا منافع کمایا گیا، محکمہ خوراک پنجاب، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں کئی روز بعد کسی ڈیلر کو گرفتار نہ کر سکیں۔

ڈیلرز کا تعلق لاہور، خوشاب، سرگودھا، قصور، کراچی، چشتیاں، فیصل آباد اور دیگر اضلاع سے ہے، ڈیلرز اپنے گھروں اور دفاتر سے غائب ہو چکے ہیں جس کے بعد پنجاب حکومت نے انکی تفصیلات وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو بھجوائی ہیں، ایف آئی اے نے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ڈیلرز کے گرفتار ہونے پر ملز مالکان کے گرد بھی گھیرا تنگ ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...