Home سیاست پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی دو تین وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ اسپیکر نامزد کر سکتی ہے۔جبکہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تیسرے اجلاس میں بھی اتفاق نہ ہو سکا تھا اور مذاکرات پیر کے روز بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...