Home سیاست پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی پر بڑا سوال اٹھا دیا

پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی پر بڑا سوال اٹھا دیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی پر بڑا سوال اٹھا دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا 9 مئی سانحہ میں ملوث شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا؟ علی امین گنڈا پور کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور میاں اسلم کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی بڑے سوالیہ نشان ہیں۔

مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کا امیدوار بھی ہوسکتا ہے؟ ہمیں تو کہا گیا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کرلی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...