Home سیاست پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ پر ووٹ دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور حکومت سازی کے وقت ہونے والے معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی بیٹھک آج دوبارہ شیڈول ہے، فریقین تمام معاملات پر اتفاق رائے کے بعد تحریری معاہدہ بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...