Home sticky post 5 تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست

تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست

Share
Share

اسلام آباد:بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں۔بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے شکوہ کیا کہ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے، ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا۔

بھارتی فوج پاکستان سے شکست کا داغ دھونے میں مصروف ، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا،پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا، پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے شکوہ کیا کہ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے، ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا، چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بھی شکوہ کیا تھا کہ بھارتی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا۔بھارتی فوج کا دعویٰ کہ اسے پاکستان ،ترکیہ اور چین نے ملکر شکست دی، بھارتی عوام کے سامنے شکست کی ناکام وضاحت ہے۔پاکستان نے کبھی بچگانہ گلہ نہیں کیا کہ بھارت نے اسرائیلی اور فرانسیسی اسلحہ کیوں استعمال کیا؟ ۔

دفاعی تجزیہ نگار کے مطابق بھارتی حکومت پر کھلی تنقید دراصل بڑھتے ہوئے اندرونی سیاسی خلفشار کا مظہر ہے۔دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارتی معاشی، انڈسٹریل کمپلیکسز کو نشانہ بنا سکتا ہے، آئی ایس پی آر پہلے ہی یہ بتا چکا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا صرف دس سے پندرہ فیصد استعمال کیا جبکہ باقی صلاحیتیں ابھی باقی ہے ۔

پاکستانی مسلح افواج نے ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دلیرانہ قیادت اور عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت بھارت کو شکست فاش دی۔بھارت کو تین دشمنوں کا گلہ کرنے کی بجائے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے ، جس نے اسے بین الاقوامی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...