Home نیوز پاکستان دعاکریں ز رمبادلہ کے ذخائرقرضوں سے نہیں، قوم کی اپنی محنت سے بڑھیں،وزیراعظم

دعاکریں ز رمبادلہ کے ذخائرقرضوں سے نہیں، قوم کی اپنی محنت سے بڑھیں،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کا اجرا کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ایگزم بینک نے مزید 6 سو ملین ڈالر قرضہ رول اوور کر دیا جس سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج اس تقریب میں حاضر ہوکر بے حد خوشی ہو رہی ہے، پورے پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، میں اگر سفارتی آداب کا خیال رکھتا تو شاید نام نہ لیتا لیکن دل یہ کہتا ہے کہ جس نے احسان کیا ہو، اس کو یاد رکھا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں لیکن دعا کریں کہ قرضوں سے نہیں، قوم کی اپنی محنت، کمائی اور قربانی سے بڑھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح بچوں نے مختلف کھیلوں کے میدان میں گولڈ میڈل لیے، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہمیں سبق اور ہمت حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں آئندہ موقع دیا تو قوم کے ان کروڑوں بچے اور بچیوں کی تعلیم، ان کی ووکیشنل ٹریننگ اور ان کے کھیل کود کے میدان بنانے اور سجانے میں جتنے بھی وسائل مہیا کر سکے کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں کروڑوں نوجوان اس قابل ہیں کہ ان کو مواقع میسر کیے جائیں، اس بجٹ میں 5 ارب روپے نوجوانوں کیلئے رکھے گئے ہیں، امید ہے نئی آنے والی حکومت اس بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...