Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی و دیگر کے لئے دعائیہ تقریب، علیمہ خان سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

‎بانی پی ٹی آئی و دیگر کے لئے دعائیہ تقریب، علیمہ خان سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

Share
Share

‎ راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

‎مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کرنے سے متعلق لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، شاہراہ عام بند کرنے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

‎پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سجاد احمد کی مدعیت میں درج کی گئی۔
‎ایف آئی آر میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان، سینیٹر سیمی زیدی، برگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد، عاصمہ قدیر، میجر ریٹائرڈ اقبال خٹک، راجہ عثمان ٹائیگر، زیاد خلیق کیانی، چوہدری میر افضل، شوکت بسرا، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر، طارق عزیز بھٹی، نیاز اللہ نیازی، شہریار ریاض، تنویر اسلم، سیمابیہ طاہر اور دیگر کو ملزم نامزد کیا ہے۔

‎مقدمے کے مطابق ملزمان نے لیاقت باغ پولیس ریسکیو ون فائیو کے سامنے سڑک پر رک کر نعرے بازی کی جس پر انہیں متعدد بار سڑک کھولنے اور ٹریفک بحال کرنے کا کہا گیا تاہم وہ مشتعل ہوگئے اور پریس کلب کے سامنے جا کر ہلڑ بازی کی۔ ملزمان نے سرکاری افسران سے مزاحمت کی، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نعرے بازی اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالی جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

‎پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...