Home Uncategorized واٹس ایپ سٹیٹس پر میوزک لگانے کے فیچر کی تیاری

واٹس ایپ سٹیٹس پر میوزک لگانے کے فیچر کی تیاری

Share
Share

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے۔

خبریں زیر گردش ہیں کہ واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا جس پر ماہرین کی جانب سے کام جاری ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی سٹیٹس یا سٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور سٹوریز کی طرح صارفین کو سٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن فراہم کرے گا۔

صارفین جیسے ہی تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو ان کے پاس اس میں میوزک یا گانا شامل کرنے کا بٹن سامنے آجائے گا اور صارفین گانے کو انسٹاگرام اور فیس بک پر تلاش کرنے کی طرح تلاش کر کے اسے سٹوری میں شامل کر سکیں گے۔

فوری طور پر مذکورہ فیچر پر آزمائش بھی شروع نہیں کی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس پر آزمائش شروع کر دی جائے گی، اس کے بعد اسے صارفین کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس تک پیش کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...