Home sticky post 4 عید الفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر بھی رش لگ گیا

عید الفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر بھی رش لگ گیا

Share
Share

ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔علاوہ ازیں بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا۔

خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کےلیے بیوٹی پارلز کا رخ کرنے لگیں۔

عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، سیلون پہنچ گئے، کہتے ہیں عید پر اچھا نظر آنے کےلیے ہیئر کٹ اور فیشل ضروری ہے۔

ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔

جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد ،راولپنڈی،کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔

ادھر ملتان اور رحیم یار خان کے بازاروں میں بھی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے جبکہ چمن میں نوجوانوں کی زرداری ٹوپی کی خریداری جاری ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم دو روزہ دورے پرترکیہ روانہ ،ترک صدر سے خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم محمد...

کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری، فلم کا ٹیزر جاری

ممبئی :بالی ووڈ اداکار پْلکت سمرات اور اسابیل کیف کی فلم ’سْسواگتم...