Home نیوز پاکستان جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، گلیوں ،بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، گلیوں ،بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

Share
Share

کراچی: جشن آزادی شایان شان انداز سے منانے کیلئے کراچی میں بھی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ یوم آزادی کے سلسلے میں گلیاں اور بازار سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئے۔

ایسے میں بچوں کے ساتھ بڑوں کی خوشی بھی دیکھنے کے قابل ہے۔ بچوں کی جانب سے جھنڈے،چشمے، اسٹیکرز، چوڑیاں، کیپ، بینڈزاورقومی پرچم کےرنگوں والے ملبوسات کی خریداری عروج پرہے۔

اسٹالوں پر سجاوٹ کےسامان کی ایک سے بڑھ کرایک ورائٹی موجود ہے، دوسری جانب مہنگائی نے دیگر تمام کاروبار کے ساتھ ساتھ موسمی کاروبار پر بھی سخت منفی اثرات مرتب کیے ہیں جس سے تیارکنندگان اور دکاندار دونوں انتہائی پریشان ہیں اور مہنگائی کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

جھنڈا گلی میں دکانداروں نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا شہریوں میں جوش و خروش پہلے سے بھی زیادہ ہے مگر مہنگائی کی وجہ سے پہلے سے اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں جو عام شہری کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں

ارض پاک سے محبت کے اظہار کے لئے ہر کوئی آزادی کی خوشیوں میں اپنے اپنے طریقے سے حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔

والدین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بچوں کی ضد پر ان کو جشن آزادی کے حوالے سے خریداری کروانے آئے ہیں تا کہ وہ اپنے اسکولز کی تقاریب میں حصہ لے سکیں۔

بچوں میں وطن سے محبت اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے والدین نے جھنڈے اور بیجز سمیت دیگر ملبوسات کی خریداری کی۔

Share
Related Articles

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...