Home سیاست تحریک انصاف کی احتجاج کی تیاریاں جاری، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

تحریک انصاف کی احتجاج کی تیاریاں جاری، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں اور اپنے ٹکٹ ہولڈرز سے رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف احتجاج کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کے ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی قیادت نے کارکنان کو آگاہ کیا ہے کہ جب تک بانی چئیرمین کو رہا نہیں کیا جاتا ڈی چوک سے نہیں اٹھیں گے، ذرائع کے مطابق احتجاج کی ذمہ داری سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو سونپی گئی ہے، جبکہ پنجاب سے کارکنان لانے کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک بانی چئیرمین سے نہیں ملوایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں اہم اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

علی امین نے صوبے کے چاروں ریجنز سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی نمائندگان اور دیگر پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس، 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل...