Home سیاست نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع

نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع

Share
Share

اسلام آباد:نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر نے حلف برداری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور مہمانوں کی فہرست مانگ لی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان حلف برداری کی تقریب میں ڈھائی سے تین سو مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ ایوان صدر نے سپریم کورٹ سے کل تک مہمانوں کی فہرست مانگ لی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر جمعے کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔

گزشتہ روز، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ ا?فریدی کو اگلا چیف جسٹس ا?ف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...