Home sticky post 4 عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں پھر بڑے اضافے کاامکان

عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں پھر بڑے اضافے کاامکان

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ کر لی گئی، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا اعلان کیا جائے گا، پٹرول 6 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔
اوگرا پٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ حکومت کو بھجوائے گا، آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...