Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالی شہریوں کے لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم رفاہ میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنے کسی یرغمالی کو وہاں نہیں چھوڑیں گے۔
ٹائمز ا?ف اسرائیل کے مطابق یرغمالیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صرف فوجی دباوٴ ہی زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت دے گا، حماس پر مسلسل فوجی دباوٴ ڈال رہے ہیں اور اسے جاری رکھیں گے، یہی دباوٴ یرغمالیوں کی واپسی کی ضمانت ہے، اسرائیل رفاہ میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ اپنے کسی شہری کو وہاں نہیں چھوڑے گا۔
یاد رہے کہ امریکا اور عالمی برادری کی تنقید اور حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم رفاہ پر حملے کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل رمضان المبارک کے بعد سے ہی رفاہ پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ امریکا حوصلہ شکنی کیلئے کوشاں ہے، حال ہی میں امریکا نے اسرائیل سے متبادل منصوبوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کی تھی، امریکا نے ویٹو کا سہارا لے کر سابقہ تین قراردادوں کو روکنے کے بجائے اس مرتبہ قرارداد منظور ہونے دی تاہم اس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔