Home نیوز پاکستان پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے ا?ئی ہے۔

اسی طرح کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ڑوب کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا، پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔

ملک کے 20 اضلاع کے 26 مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں، ان ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح ضلع نوشکی اور میانوالی کے سوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے ہیں۔

پولیو سے متاثرہ 20 اضلاع کی ڈبلیو پی وی ون وائرس سے متاثرہ کے طور پر درجہ بندی کردی گئی۔ مجموعی طور پر 74 اضلاح پولیو وائرس سے متاثرہ پیں۔

ماہرین کے مطابق پولیو سے متاثرہ اضلاع پورے ملک کے پانچ سال تک کے بچوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں، انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے جاری ہے، ساڑھے چار کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کی اپیل والدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...