Home سیاست پاکستانی ہائی کمشنر کا برطانوی بادشاہ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

پاکستانی ہائی کمشنر کا برطانوی بادشاہ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

Share
Share

لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کواپنی سفارتی اسناد پیش کر دی ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے برطانوی بادشاہ کو سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز بکنگھم پیلس میں ہوا، پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو شاہی گھوڑا گاڑی میں خصوصی پروٹوکول کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے سے بکنگھم پیلس لے جایا گیا۔

کنگ چارلس سوئم نے پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا بکنگھم پیلس میں خیر مقدم کیا، کنگ چارلس سوئم نے ڈاکٹر محمد فیصل کی سفارتی اسناد کو برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کیلئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پرقبول کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، پاکستان ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔

برطانوی کنگ نے تقریب کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...