Home سیاست صدر عارف علوی کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری،پاکستان،عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی کیلئے دعائیں

صدر عارف علوی کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری،پاکستان،عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی کیلئے دعائیں

Share
Share

مدینہ منورہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

صدر مملکت علوی مناسک حج کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔بعد ازاں صدر پاکستان جنت البقیع گئے، ظہر کی نماز ادا کی، عارف علوی نے ریاض الجنّہ میں بھی نوافل ادا کئے۔

مسجد نبوی ﷺ میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے صدر مملکت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔

اس سے قبل روضہ رسول ﷺ پہنچنے پر مسجد نبویؐ امور کے معاون ڈاکٹر نبیل بن محمد اللحیدان، مسجد نبوی کی سکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب البدرانی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

اس سے قبل صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...