Home sticky post صدر آصف علی زرداری کا بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل، وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری کا بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل، وطن واپس روانہ

Share
Share

منامہ: صدر آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ صدرِ مملکت کو منامہ ہوائی اڈے پر بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے رخصت کیا۔

صدر آصف زرداری کے دورۂ بحرین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم پیش رفت ہوئی۔ دورے کا مقصد پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس دوران صدر زرداری نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ اور وزیرِ مالیات و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر زرداری کو دورے کے دوران شیخ عیسیٰ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔‎صدرِ پاکستان کے دورۂ بحرین سے دوطرفہ شراکت داری کے نئے امکانات اجاگر ہوئے

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...