Home #ٹرینڈ یومِ تکبیر قومی غیرت، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا دن ہے،صدر آصف زرداری

یومِ تکبیر قومی غیرت، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا دن ہے،صدر آصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد:صدرِ آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی غیرت، اتحاد اور دفاعِ وطن کی ناقابلِ تسخیر علامت ہے۔”ایٹمی صلاحیت پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کی ضمانت ہے”۔ یہ دن نہ صرف ایک دفاعی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ پاکستان کے پُرامن لیکن مضبوط موقف کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ 1998 میں اس روز پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن قائم کیا۔ یہ فیصلہ ملکی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفاد کے تحفظ کی اعلیٰ ترین مثال تھا۔

صدر مملکت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اسے مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایٹمی پروگرام سے وابستہ سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان اور دیگر قومی اداروں کی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت محض تکنیکی ترقی نہیں بلکہ ایک بصیرت افروز فیصلہ تھا جس کا مقصد خطے میں امن کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پُرامن بقائے باہمی، عالمی قوانین کے احترام اور علاقائی استحکام کے حق میں ہے تاہم خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدرآصف علی زرداری نے حالیہ بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے “آپریشن بُنیانُ مَّرصوص” کے تحت تدبر، توازن اور عسکری صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک خودمختار قوم ہیں جو امن چاہتی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ آج کا دن ہمیں ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے لیے متحد ہونے کا پیغام دیتا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...