Home sticky post یومِ تکبیر پرمسلح افواج کی قوم کو مبارکباد، مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید

یومِ تکبیر پرمسلح افواج کی قوم کو مبارکباد، مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید

Share
Share

راولپنڈی: 27ویں یومِ تکبیر کے موقع پر مسلح افواجِ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یومِ تکبیر 28 مئی 1998 کا وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان ایک ایٹمی طاقت بن کر اُبھرا اور جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن بحال ہوا۔ یہ دن قوم کے اتحاد، قربانی اور پُرامن خودمختاری کے عزم کا مظہر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت قوم کا اجتماعی اعتماد ہے جو ملک کے باشعور عوام، سائنسدانوں، انجینئرز اور قیادت کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔مسلح افواج نے واضح کیا کہ پاکستان کی جوہری حکمتِ عملی قابل اعتماد کم سے کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر مبنی ہے، جو علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔

افواج پاکستان نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف مکمل تیاری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور یہ امن کا ضامن ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ”یومِ تکبیر” ہمیں اپنی قومی یکجہتی، اور عزمِ مصمم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مسلح افواجِ پاکستان قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے اس سنگِ میل کو ممکن بنایا اور پاکستان کو استحکام، طاقت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن رکھا۔”

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...