Home sticky post 5 یوم تکبیر قوم کے اتحاد ، آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ہے،وزیراعظم

یوم تکبیر قوم کے اتحاد ، آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یومِ تکبیر 28 مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے، قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

وزیراعظم نے پوری قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ تکبیر ایک تاریخی موقع پر منایا جا رہا ہے، جب 6 سے 10 مئی کے دوران بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل سے سرخرو اور فتح یاب ہوا۔ اس تاریخی کامیابی نے یومِ تکبیر کی مسرتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

وزیراعظم نے 1998 کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے پوکھران میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم کی امنگوں اور مفادات کی ترجمانی کرتے ہوئے 28 مئی کو چھ ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ وزیراعظم نے اس فیصلے کو دباؤ، دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود جرات مندی کا مظہر قرار دیا۔وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے چاغی کے پہاڑوں سے بلند ہونے والی "اللہ اکبر” کی صدا آج بھی پاکستان کے عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔ جیسے ماضی میں قوم ایٹمی پروگرام کے لیے متحد تھی ویسے ہی حالیہ حملوں کے خلاف بھی قوم نے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان اور تمام قومی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی قربانیوں کو بھی سراہا جنہوں نے جوہری پروگرام کی تکمیل کے لیے ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف ایک دفاعی کامیابی نہیں بلکہ قائداعظم کے نظریے، قومی خودداری اور ترقی کے سفر کی علامت ہے۔ یہی جذبہ ہے جو پاکستان کو ہر شعبے میں آگے لے جانے کی اصل طاقت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو نہ صرف دفاعی بلکہ معاشی طاقت بھی بنایا جائے گا اور دنیا میں اسے اس کا حقیقی مقام دلوایا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...