Home sticky post 2 صدر آصف زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے

صدر آصف زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری 2025 تک چین کا دورہ کریں گے، آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
آصف علی زرداری دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں کرینگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دیگر سینئر چینی رہنماوٴں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک پر بات چیت ہوگی، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر گفتگو کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر آصف علی زرداری چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو اجاگر کرتا ہے۔

Share
Related Articles

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر معاملے پر رد عمل آگیا

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام...

اسلام آباد کی وکلا تنظیموں کی ہڑتال کی کال کے دوران نئے ججز کی کاز لسٹ، نام کی تختیاں لگا گئیں

اسلام آباد:اسلام آباد کی وکلا تنظیموں کی ہڑتال کی کال کے دوران...

حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، عمرایوب

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر...

ملٹری ٹرائل کیس،ہمارے سامنے سوال صرف یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس...