Home سیاست آذربائیجان کے صدرالہام علیوف 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

آذربائیجان کے صدرالہام علیوف 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد:آذربائیجان کے صدرالہام علیوف 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کا استقبال کیا، الہام علیوف کے دورہ پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، آذربائیجان کے صدر اپنے دورے میں پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے ک وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فریقین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...