Home sticky post 3 صدر،وزیراعظم کی بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

صدر،وزیراعظم کی بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناوٴنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے، فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے حملے کی کوشش کرنے والے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی، وزیرِاعظم نے واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
محمد شہبازشریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنایا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، فتنہ الخوارج پاکستان اور اسکے معصوم شہریوں کے دشمن ہیں جن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظمنے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کی مکمل سرکوبی تک اس کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے...

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی،...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

ریاض:سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر...