امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس لگا دیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ تجارت سمیت دیگر محکموں کو فلموں پر ٹیکس کے فوری نفاذ کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جو امریکا بھیجی جاتی ہیں، چاہتے ہیں امریکی فلمیں دوبارہ سے امریکا میں ہی بنیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے، ہماری فلمی صنعت کو امریکی فلمسازوں کے دوسرے ممالک میں جاکر کام کرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔