Home sticky post 2 کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے،صدرٹرمپ

کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے،صدرٹرمپ

Share
Share

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب بھی لے آئیں، پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا، دونوں ملکوں کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازع ختم کرنا بہت مشکل تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بڑھتی جا رہی تھی، ،مارکو روبیو نے جنگ بندی میں بہترین کام کیا، پاکستان اور بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو کہا جھگڑا چھوڑیں کچھ تجارت کریں، دونوں دوستوں کو کہا نیوکلیئر میزائلوں کے بجائے تجارت کا سوچیں۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...