Home تازہ ترین ایرانی سپریم لیڈر کو فی الحال قتل کرنے نہیں جا رہے، ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، صدرٹرمپ کی دھمکی

ایرانی سپریم لیڈر کو فی الحال قتل کرنے نہیں جا رہے، ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، صدرٹرمپ کی دھمکی

Share
Share

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، فی الحال ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے نہیں جا رہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان موجود تھا، ایران کے پاس یہ ساز و سامان بڑی مقدار میں تھا، تاہم ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا دفاعی و جنگی سامان نہیں بنا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر آسان ہدف ہیں لیکن وہ وہاں محفوظ ہیں ہم فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جا رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ہم نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں۔

ادھر امریکی حکام کاکہناہے کہ امریکی فوج مشرقِ وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیج رہی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں لڑاکا طیاروں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔

اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں اور فوجیوں کے تحفظ کے لیے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔نائب امریکی صدر جےڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی ختم کرانے کے لیے ٹرمپ مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب جاری کیے گئے ایک بیان میں اس حوالے سے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ جی سیون اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہیں یہ نہیں کہا کہ وہ ایران اسرائیل تنازع میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ اس کے برعکس جی سیون نے تو ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کا بیان جاری کیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...