Home highlight صدر ٹرمپ ایران پر حملے سے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ ایران پر حملے سے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے پیشِ نظر، صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکا کو اس تنازع میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں۔ترجمان نے کہا امریکہ اس تنازع کے تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صدر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی کونسل سے مسلسل اطلاعات حاصل کر رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر نے ایران پر حملےکے منصوبےکی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا تھا۔

روس نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہ ہو ۔ روس کی طرف سے یہ انتباہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکہ کے اس جنگ میں شامل ہونے کے بارے میں مختلف خبریں اور موقف پیش کیے جارہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...