Home sticky post صدرٹرمپ کی شہریت کے قانون میں تبدیلی،امریکی اہلیہ کیساتھ مقیم شہزادہ ہیری کا مستقبل کیا ہوگا ؟

صدرٹرمپ کی شہریت کے قانون میں تبدیلی،امریکی اہلیہ کیساتھ مقیم شہزادہ ہیری کا مستقبل کیا ہوگا ؟

Share
Share

نیویارک:برطانوی شہزادے ہیری کو امریکی شہریت دینے کے حوالے سے سخت مؤقف رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کےصدر بننے اور پھر شہریت کے قانون میں تبدیلی نے نئے خدشات کو جنم دیدیا۔

برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگن مارکل سے پسند کی شادی تھی جس کے بعد شاہی اعزازات سے دستبردار اور اپنے خاندان کو چھوڑ کر اہلیہ کے ساتھ ہی امریکا میں سکونت اختیار کی تھی۔

تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ شہزادہ ہیری کو کسی نوعیت کا ویزہ یا شہریت دی گئی ہے اور اس حوالے سے ایک کیس بھی امریکی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

شہزادہ ہیری کی ویزا تفصیلات جاننے کے لیے یہ مقدمہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے دائر کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شہزداہ ہیری کی امریکا میں سکونت پر سوالات اُٹھائے تھے اور انتخابی مہم کے دوران متعدد بار اعلان کیا تھا کہ صدر بننے کے بعد اس پر کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے ماضی میں کوکین، بھنگ اور منشیات کے عادی ہونے کا اپنی کتاب ’اسپیئر‘ اور کئی انٹرویوز میں اعتراف کیا تھا۔

یہی اعتراف ان کے لیے مصیبت بن گیا کیوں کہ منشیات کے استعمال سے متعلق غلط بیانی اور چھپانے پر امریکی ویزا منسوخ اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر شہزادہ ہیری کی مدد سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیری نے ملکہ الزبتھ کو دھوکا دیا اور یہ ناقابل معافی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

Share
Related Articles

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر امڈ آئے

تل ابیب:تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ...

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عید کے موقع پر مسلمانوں سے...

عید پر بھی غزہ پراسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں آج دوسری عیدالفطر منائی...

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان...