Home تازہ ترین پانی پراپیگنڈے کو صدر زرداری نے دفن کردیا،شازیہ مری

پانی پراپیگنڈے کو صدر زرداری نے دفن کردیا،شازیہ مری

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب سے دفن کردیا۔صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں، انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے، وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والا شخص ہمیں ملک کو محفوظ کرنے کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا، صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں، انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان یا فیڈریشن کو نقصان پہنچے، صدر مملکت نے تقریر میں بڑاواضح بتادیا کہ نہروں کے منصوبے پر یکطرفہ پالیسی حکومت کی ہے، اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل تقریر میں دفن کردیا، کچھ لوگ خبر کور کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پراپیگنڈا کرتے ہیں، پاکستان کو آج پھر دہشت گردی کا سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری سکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کے مقابلے میں جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...