Home تازہ ترین کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور زخمی

Share
Share

کوئٹہ:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہے کہ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹری بولان میں پیرو گنڈری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں ابھی فائرنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ مچھ کی پہاڑیوں کا درمیانی علاقہ ہے جسے سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے میں موبائل سروس موجود نہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہے کہ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہونے کا امکان ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں، سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...