Home سیاست صدر زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے، عرفان صدیقی

صدر زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے، عرفان صدیقی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری ایوانِ صدر جانے کے بعد سب سے پہلے اُسے غسلِ جمہوریت دیں گے۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو بُری طرح کچلا اور ایوانِ صدر کے تقدس کو پامال کیا۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے مزید کہا کہ صدر فضل الہی چوہدری، صدر فاروق لغاری، صدر رفیق تارڑ، صدر ممنون حسین اور صدر آصف علی زرداری سب کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا لیکن اُنہوں نے ایوانِ صدر کو جماعتی مفادات سے آلودہ نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مگر صدر علوی نے ایوانِ صدر کو بنی گالہ اور زمان پارک بنائے رکھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ صدر زرداری جمہوری روایات کو مستحکم کریں گے اور ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لئے نہایت تعمیری کردار ادا کر یں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...