Home sticky post 4 صدرزرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ،شرجیل میمن

صدرزرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ،شرجیل میمن

Share
Share

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔
صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
ادھرگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو ٹیلی فون کیا اور صدر کی خیریت معلوم کی، ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام...

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاکستانی قونصلر جواد اجمل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا...

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...