Home sticky post 5 سعودی ولی عہد سے صدر زیلنسکی کی ملاقات، روس یوکرین بحران پر گفتگو

سعودی ولی عہد سے صدر زیلنسکی کی ملاقات، روس یوکرین بحران پر گفتگو

Share
Share

جدہ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ملاقات کی ہے۔یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی امن اور سلامتی کی کوششوں کو سراہا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان روس یوکرین بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی بحران کے حل اور امن کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام بین الاقوامی کوششوں کے لئے مملکت کی خواہش اور سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے بھی سعودی عرب اور دیگر ممالک کی امن اور سلامتی کی کوششوں کو سراہا۔
یاد رہے کہ صدر زیلنسکی امریکی اور یوکرینی حکام کے جدہ میں مذاکرات سے ایک روز قبل سعودی عرب پہنچے ہیں، جدہ میں ہونیوالے مذاکرات میں امریکی اور یوکرینی حکام روس، یوکرین تنازع کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...